ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ہندوستان لاڈج پر پولیس کا چھاپہ۔ جسم فروشی کا دھندا چلانے کے الزام میں 5 گرفتار

منگلورو: ہندوستان لاڈج پر پولیس کا چھاپہ۔ جسم فروشی کا دھندا چلانے کے الزام میں 5 گرفتار

Wed, 13 Jan 2021 12:50:17    S.O. News Service

منگلورو،13؍جنوری (ایس او نیوز)جسم فروشی کا ھندا چلانے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگلورو نارتھ پولیس نے کے ایس راؤ روڈ پر واقع  ’ہندوستان لاڈج‘ پر چھاپہ مارا اور5 ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ جسم فروشی کے کاروبار میں لائی گئی بیرونی اضلاع کی  چار عورتوں  کو رہا کروایا گیا۔

 گرفتار ملزمین  میں سنیل  کوپولیس نے جسم فروشی کا کاروبار چلانے والا سرغنہ بتایا ہے۔ اس کے علاوہ لاڈج کامنیچر عدالبشیر، روم بوائے اودئے شیٹی، گاہک بھرت اور بال کرشنا  دوسرے ملزمین ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

چھاپہ ماری کی یہ کارروائی  پولیس کمشنر ششی کمار اور دوسرے اعلیٰ افسران کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر گووند راجو، ریوتی، پی ایس آئی ناگراج، جگدیش اور دیگر عملے نے انجام دی۔


Share: